ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’جملے بازی‘ ہی لے ڈوبے گی مودی حکومت کو: گہلوت

’جملے بازی‘ ہی لے ڈوبے گی مودی حکومت کو: گہلوت

Wed, 17 Apr 2019 19:46:36  SO Admin   S.O. News Service

جے پور:17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو ’جملے والی حکومت‘ بتاتے ہوئے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اس کی الوداعی طے ہے۔گہلوت نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ لوگ آہستہ آہستہ سمجھ گئے ہیں اور جملے ہی مودی حکومت کو لے ڈوبیں گے۔انہوں نے آئینی اداروں کو کمزور کیا۔اور جملے بازی کی۔سب لوگ آہستہ آہستہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ جملے والی حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی جی نے کوئی گڈ گورننس نہیں دیا صرف جملے بازی کی اور اب ان کی الوداعی طے ہے۔جودھپور سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے ’سرکاری حکام کو الٹا لٹکانے‘سے متعلق مبینہ بیان کی تنقید کرتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ انہیں شیخاوت سے ایسی امید نہیں تھی۔گہلوت نے کہاکہ ابھی تو عوام ان کو الٹا لٹکانے جارہی ہے جن کی مرکز میں حکومت ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ راجستھان میں لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ اترے مودی حکومت کے چاروں وزیر بحران میں ہیں اور انہیں ہارسامنے نظرآرہی ہے۔


Share: